منگلورو8/ستمبر (ایس او نیوز)منگلورو کے سینٹ ایلوشیس بزنس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج میں زیر تعلیم کیرالہ سے تعلق رکھنے والانوجوان لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔ اپنی بائک کے ساتھ لاپتہ نوجوان کا نام سونو رام چندرن (۲۲ سال) بتایا جاتا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ 4/ستمبر کو اپنی یاماہا بائک پر سونو اپنے ہاسٹل سے نکلاتھا۔ جب وہ واپس نہیں لوٹا تو اس کے روم میٹ مسٹر آبی آگسٹین نے سونو کے گھر والوں سے اس کے بارے میں پوچھا تو پتہ چلا کہ وہ کیرالہ میں اپنے گھر بھی نہیں پہنچا ہے۔تب سے اب تک سونو کی کہیں سے بھی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔الال پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔